لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے محکمہ پولیس کے ڈی آئی جی کے عہدے کے دو افسران کے تبادلے کردئیے ہیں، اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کو اسلام آباد سے تبدیل کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء کو بلوچستان سے تبدیل کر کے پنجاب میں تعینات کردیا گیا ہے۔