جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

سندھ حکومت کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائے بغیر پیسے نہیں دیں گے،وفاقی حکومت کا واضح اعلان 

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پھر واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائے بغیر پیسے نہیں دیں گے،لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کی صورتحال ملک سے ابتر ہے،پیپلز پارٹی والے دس پرسنٹ سے اوپر کچھ سمجھ ہی نہیں سکتے،وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہیں آئی جی لگائیں ،حکومت نے

حکومت چلانی ہے اور ہم نے فیصلے کرنے ہیں ،جو کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے ہٹایا جائے گا ،کرونا کی طرح مہنگائی کو بھی شکست دیں گے،آئی جی کو ہدایت کی گئی کہ ساجد گوندل کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے،،میڈیا کو 1.1ارب کے واجبات ادا کر دیے اور امید ہے کہ وہ ملازمین کو تنخواہ ادا کردیں گے، ایف اے ٹی ایف قوانین پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہیں،اپوزیشن ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اندرون سندھ بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال پر بات ہوئی ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کی صورتحال ملک سے ابتر ہے۔اجلاس میں میڈیا ہائوسز کے بقایہ جات کے بارے میں بھی بات ہوئی اور 1.1ارب روپے کے میڈیا کے بقایہ جات ہم نے ادا کر دئیے ہیں اور کوشش یہ ہے کہ ایک طریقہ کار بنایا جائے جس سے یہ واجبات جمع نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم توقع یہی کرتے ہیں کہ جن اداروں پیسے ملے ہیں اور جن کے بقایہ جات حکومت کے ذمے نہیں ہیں تو انہیں اپنے ملازمین کو جو بھی تنخواہیں دینی ہیں وہ ضرور دینی چاہئیں کیونکہ یہ ان کا حق بنتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ میں مختلف مسالک سے زیارتوں پر جانے والے زائرین کے لیے ایک فیری سروس کا بھی اجرا کیا گیا ہے جس سے

وہ مختلف زیارتوں پر جا سکیں گے اور اس کے لیے مختلف پورٹس پر امیگریشن کا طریقہ کار بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیت المال کے سربراہ عون عباس کی نوکری کی مدت میں توسیع کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے بہت زبردست کام کیا ہے تو کابینہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ

جمع کرائی جس میں بنیادی طور پر توانائی کے شعبے میں جو کام اور اصلاحات کی گئی ہیں ان کا ذکر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ کابینہ نے نیپرا کے غیرموثر پلانٹس کی بندش کی بھی منظوری دی کیونکہ تقریبا 1489 میگا واٹ پلانٹس کو فوری طور پر بند کیا جا رہا ہے ،خراب کارکردگی کے حامل 1460 میگا واٹ کے پلانٹس ستمبر 2022 تک انہیں بند کیا جائے گا۔کابینہ نے زائرین کء سہولت کے

کیے فیری سروس کی منظوری دی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ سندھ کے عوام بڑی مشکل میں ہیں اور ہم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جونہی ہمیں نقصانات اندازہ لگا کر تخمینہ دیگی تو وہاں کے مقامی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر وفاق جو بھی ممکن ہو سکے گا وہ ضرور کرے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز پناہ گاہ کا دورہ کیا تھا اور اس طرح کے کام ان کے دل کے

ہمیشہ بہت قریب رہے ہیں اور انہیں ایک باعزت اور معیاری جگہ کی فراہمی کے لیے ہمیں پورے ملک کے طول و عرض میں پھیلانی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ان پناہ گاہوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ ان بے گھر افراد کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے ساتھ ساتھ ہر چیز کی نگرانی کی جا سکے تاکہ ان سے کسی قسم کی زیادتی نہ ہو۔ انہورںنے کہاکہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج

کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے جو بھی کوششیں کی گئی ہیں اس حوالے سے جاننے کے لیے آئی جی کو بھی بلایا گیا تھا، سیکریٹری داخلہ بھی تھے۔ شبلی فراز کے مطابق آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سے کہا گیا کہ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اور ان کو یہ تلقین کی کہ ان کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے،وزیراعظم نے جس طرح کرونا کو قابو کیا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں معیشت دوبارہ چل پڑی ہے جس سے آمدنی میں اضافہ ہوا ہے،ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کم سے کم ہو،کرونا کی طرح مہنگائی کو بھی شکست دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ

وہ دس پرسنٹ سے اوپر کچھ سمجھ ہی نہیں سکتے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے ملکی معیشت کو دھچکہ لگا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن پچھلے تیس پینتیس سال حکومت میں تھی انہوں نے وفاداری والی افسران کی ایک نسل تیار کی،قانون کی بالادستی ہوگی تو جتنے معزز لوگ نظر آرہے ہیں وہ جیلوں میں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے دیکھا کہ مفاداتی گروپ نے چینی اور آٹے کی قلت پیدا کردی تھی۔

انہوںنے کہاکہ این ڈی ایم اے کی تیاری ہے ، جتنے ایشو آئے سب میں این ڈی ایم اے کا کردار واضع ہے،سندھ حکومت کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائے بغیر پیسے نہیں دیں گے،وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہیں آئی جی لگائیں ،حکومت نے حکومت چلانی ہے اور ہم نے فیصلے کرنے ہیں ،جو کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے ہٹایا جائے گا ۔ انہوںنے بتایاکہ اسلام آباد میں غیر منظور شدہ

ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مکینوں کو گیس ، بجلی کنکشن کی فراہمی پر بات ہوئی،معاملے کے جائزہ کیلئے کابینہ نے پاور ڈویژن کے وزیر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف قوانین پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہیں،اپوزیشن ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…