اسلام آباد (این این آئی)احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ آن لائن پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2020-21 کے لیے آن لائن پورٹل نئی درخواستیں وصولی کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کی 119 پبلک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم مستحق طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی
ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام 3 نئے پالیسی شفٹس کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام کم آمدن والے گھرانوں کے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔اسکالرشپ کم آمدن والے خاندانوں کے لیے ذرائع معاش پیدا کرتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پروگرام کی نگرانی احساس اسکالر شپ اسٹیئرنگ کمیٹی کررہی ہے۔