اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی پیکیج میں کس کا کتنا حصہ؟ بیان بازی نے معاملہ الجھادیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی( این این آئی)کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی)کے 1113 ارب روپے میں وفاق اور سندھ حکومت کا حصہ کتنا ہے؟،وفاق اور سندھ حکومت کے ترجمانوں کی طرف سے کے ٹی پی کا کریڈٹ لینے کے لیے کی گئی بیان بازی نے معاملہ مزید الجھادیا ہے۔کراچی پیکیج پر بلاول بھٹو کا بیان آیا کہ 1100 ارب میں بڑا حصہ سندھ حکومت کا ہے،

جس کی اسد عمر نے تردید کردی۔اسد عمر کو سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جواب دیا، جس پر شبلی فراز جواب الجواب کے ساتھ آگئے تو انہیں بھی مرتضی وہاب نے جواب دیا۔وفاقی رقم سے متعلق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے بیانات میں تضاد سامنے آیا تو مرتضی وہاب اپنے چیئرمین بلاول بھٹو سے مختلف اعداد و شمار لے آئے ہیں۔اسد عمر نے وفاق کا حصہ 62 فیصد کہا تو شبلی فراز نے 611 ارب روپے بتائے دوسری طرف بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کا حصہ 800 ارب روپے بتایا تو مرتضی وہاب نے 749 ارب کا دعوی کردیا۔ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں وفاق کا حصہ صرف 103 ارب روپے ہے اور وہ یہ رقم دے کر 62 فیصد کا کریڈٹ چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی پر سالانہ صرف 33 ارب روپے لگائے گی جبکہ سندھ حکومت 750 ارب کی فنڈنگ کررہی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی پیکیج میں صوبائی بجٹ، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور چین کی شراکت شامل ہے۔انہوں نے وفاقی وزرا کو مشورہ دیا کہ بلیم گیم اور کریڈٹ چھوڑیں اور کراچی کے لیے کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…