اسلام آباد (این این آئی)جاپان نے اسلام آباد میں سینی ٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 4.7 ملین امریکی ڈالرز کی امداد کا اعلان کر دیا،امدادی پروگرام کے تحت گاربیج کومپیکٹر سکپ لفٹنگ وہیکل اور سیویر جٹ سکنگ مشین سمیت دیگر خصوصی گاڑیاں ایم سی آئی کو فراہم کی جائیں گی۔جاپانی سفارت خانے کے مطابق جاپان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو
500 جاپانی ین تقریبا 4.7 ملین امریکی ڈالرز کی فراہمی کا اعلان کر دیااس امدادی رقم سے دارلحکومت میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری اور جاپان سے کچرا ٹھکانے لگانے والی گاڑیاں منگوائی جائیں گی اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے معاہدے پر جاپانی سفیر متسودا کونی نوری اور وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر نور احمد نے دستخط کر دیئے ۔جاپانی سفارت خانے نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد وفاقی دار الحکومت میں کمیونٹی انفراسٹرکچر, ٹھوس کچرا اکٹھا کرنے اور سوشل سیکیورٹی سمیت متعدد امور کی ذمہ دار ہے ،آبادی میں تیز رفتار اضافہ اور شہری توسیع کے باعث اسلام آباد میں یومیہ 550 سے 600 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں 60 فیصد کچرا گھروں میں پیدا ہونے والا کچراء شامل ہے ،امدادی پروگرام کے تحت گاربیج کومپیکٹر،سکپ لفٹنگ وہیکل اور سیویر جٹ سکنگ مشین سمیت دیگر خصوصی گاڑیاں ایم سی آئی کو فراہم کی جائیں گی اس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں سینی ٹیشن مسائل کا خاتمہ اور دارلحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اس حوالے سے جاپانی سفیر متسودا کونی نوری نے کہا کہ جاپان میں سکول کے طلبہ اپنی جماعت کے کمروں کو روزانہ صاف کرتے ہیں ہر خاندان کچرے سے دوبارہ قابل استعمال مواد کو علیحدہ کرتا ہے ،مقامی حکومتیں مقررہ وقت پر مقررہ جگہ سے کچرا اکٹھا کرتی ہیں عوام کی چھوٹی چھوٹی کاوشیں اور حکومت ملک کر اپنے رہنے کے ماحول کو صاف رکھتے ہیں جاپان نے پانی، سینیٹیشن، صحت عامہ، تعلیم،قدرتی آفات سے بچاو جاپانی حکومت کی ترجیح ہیں،متسودا کونی نوری نے کہا کہ جاپان پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔