کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔رپورٹ میں صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیاہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 10لاکھ 94 ہزار ایکڑ رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا، 15 ہزار 233 گائوں متاثر ہوئے۔77ہزار337مکانات مکمل تباہ ہوئے، 10504پکے مکانات کو
جزوی اور 5729مکانات کو مکمل نقصان ہوا، 71614کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔جاں بحق ہونے والے 136 افراد میں سے 73 افراد خاندان کے کفیل تھے، آمدنی کا ذریعہ 45 ہزار مویشی بھی بارشوں کے دوران ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے 4 ریلیف کیمپس میں 25 افراد مقیم ہیں جبکہ ملیر ضلع میں سب سے زیادہ لوگ بارش سے متاثر ہوئے۔