کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے بے نامی زون نے کراچی میں 19قیمتی گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔گاڑیوں میں 2 بی ایم ڈبلیو اور 2 مرسٹیز بینز سیمت 19 گاڑیاں شامل ہیں۔تحقیقات کے دوران گاڑیاں کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے
جبکہ ملازمین کے نام پر بھی مہنگی ترین گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ایف بی آر بے نامی زون نے 19 گاڑیوں کے اصل مالکان کو 7 روز میں رابطہ کرنے کی مہلت دی ہے، مقررہ وقت میں ظاہر نہ ہونے پر ایف بی آر قانون کے تحت ایکشن لے گا۔