ساہیوال(آن لائن) حکومت پنجاب کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ محمد ارشد کیانی کو کر پشن الزامات کی بنا پر ڈائریکٹر ہائوسنگ پنجاب کو رپورٹ کر نے کے حکم کے بعد ڈپٹی دائریکٹر نے فرید ٹائون سکیم نمبر 2کی سرکاری رہائش گاہ خالی
کر نے سے انکار کر دیا ہے۔جبکہ وہ2008سے سر کاری رہائش گاہ پر قابض ہیں ۔ نئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ ساہیوال محمد اشرف چو ہدری نے کرایہ کی رہا ئش گاہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد کیانی کے خلاف سر کاری خزانہ کو ایک کروڑ روپے کا جھٹکا لگانے کے مقدمہ کی ملزم محمد ارشد کیانی پر فرد جرم عائد کر نے کا سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال محمد عباس نے کیس کی سماعت16ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ملزم محمد ارشد کیانی نے عدالت میں در خواست دائر کی ہے کہ سر کاری خزانہ کو ایک کروڑ رو پے کا جھٹکا لگا نے کے معاملہ کی محکمانہ انکوائری کو مقدمہ کا حصہ بنا کر فیصلہ کیا جائے۔ جس پر عدالت نے فیصلہ 16ستمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔