پشاور(این این آئی) ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،لاشیں اور زخمیوں کونکالے جانے کیلئے امداد کاروائیاں جاری ہے،،پہاڑی تودہ گرنے سے باری مشینری اور گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیوحکام کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل میں پہاڑی تودہ گرنے
سے 6مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں،ذرائع کے مطابق مہمند،کان میں مزدور اور گاڑی پھنسنے کابھی خدشہ ہے، تودہ گرنے سے باری مشینری اور گاڑیایوں کوبھی نقصان پہنچا ہے، لاشیں اور زخمیوں کونکالے جانے کیلئے امداد کاروائیاں جاری ہے۔ ریسکیو کا مزید عملہ بھی امداددی کاروائیوں کیلئے روانہ کردیا گیاہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل صافی ضلع مہمند ماربل مائنز میں تودہ گرنے کے دلخراش واقعہ پر انتہائی دْ کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دْعا کی ہے۔ اْنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب لنڈی کوتل کے علاقہ گاگرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔مقامی زرائع کے مطابق ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ میں رہائش پذیر افغانی خاتون مٹی لانے میں مصروف تھی کہ مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں مسماۃ ہجرت علی،ابوبکر،مجتبیٰ اور مریم ملبے تلے دب گئے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تین افراد کو نکال لیا جبکہ بعد میں
ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس اور مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی اور ایک اور بچے کو بھی مٹی سے سے نکال کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچادیاگیا جن میں تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیامتاثرہ خاندان کا تعلق صوبہ ننگر ہار افغانستان سے ہے۔