اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرعوام کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت ترین قانون تیارکرلیا گیا،دو ہفتوں میں منظور کیا جائے گا،سی ڈی اے ،آر ڈی اے،ایل ڈی اے،کے ڈی اے اور ایم ڈی اے سے مشاورت شروع کر دی گئی،این او سی کے بغیر تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو مکمل سیل کرنے کے ساتھ ذمہ داران کو جیل بھیجنے اور متاثرہ شہریوں کی ریکوریاں
بھی کی جائیںگی۔وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں موجود ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق معلومات پی ایم ہائوس نے اکٹھی کر لی ہیں۔ معلومات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو مختلف ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک میں جائیدادیں غیر محفوظ ہیں اور ایک مافیا ایسا موجود ہے جو کہ صرف اوورسیز پاکستانیوںکو نشانہ بناتا ہے،ایسے مافیا کی جڑیں راولپنڈی،اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں بہت مضبوط ہیں اور بااثر مافیا کو بااثر سرکاری افسران کی بھی حمایت حاصل ہوتی ہے،اس حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوںکوجائیداد کی سیکورٹی اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں اوورسیز بلاک بنا کر لوٹنے والے مافیا کے خلاف ایک قانون بنانے کا ٹاسک معاون خصوصی سمندر پار سید ذوالفقار عباس بخاری کو دیا ،جنہوںنے ابتدائی طور مافیا کو کنٹرول کرنے اور نشانہ بننے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فوری ریلیف دینے کے ساتھ نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے وزارت قانون کو فوری قانون بنانے کی اپیل کی ہے،جہاں وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائوسنگ سوسائٹیز اور اوورسیز پاکستانیوںکی جائیدادوں کو تحفظ فراہمی کے لیے قانون کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور وزیراعظم سے مشاورت کے لیے رواں ہفتہ پیش کیا جائے گا،اور سب سے پہلے ملک بھر میں بیس سے زائد ایسی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے کہ
صرف اوورسیز پاکستانیوںکی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کی سماعت ہو گی اور ان مقدمات کا فیصلہ دو ماہ کے اندر اندر کرکے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزاد لوائی جائے گی،دوسری جانب قانونی مسودہ میں بغیر این او سی کے معرض وجود میں آنیوالی ہائوسنگ سوسائٹیز اور اوورسیز بلاک بنانے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کے گرد قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے ،اس موضوع پر وزیراعظم کے
معاون خصوصی سمندر پار سید ذوالفقار عباس بخاری نے گزشتہ روز او پی ایف میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدقسمتی سے یہاں ہاوسنگ سوسائٹیز میں ایسے مافیا ز موجود ہیں جو کہ کسی نہ کسی طریقہ سے گورنر ہائوس ،وزیراعظم ہائوس سمیت دیگر وزارتوں کے وزرا کے ساتھ سیلفی یا فوٹو سیشن کروا کر اشتہاری مہم چلا لیتا ہے اور اپنے بنک اکاونٹ بھی بیرون ممالک بنوا لیتا ہے اور پھر
اوورسیز پاکستانیوںکو لوٹنے کے لیے ان تصاویر کو استعمال کرتا ہے،انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے مافیا ز کو کسی بھی صورت معاف نہ کیا جائے اور انکے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے ،دوسری جانب زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے سی ڈی اے،آر ڈی اے ،ایل ڈی اے،کے ڈی اے اور ایم ڈی اے سے بھی مشاورت مکمل
کر لی گئی ہے اور وہاں سے ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ،انہوںنے کہا کہ اب ایسا قانون بنایا جا رہاہے کہ کوئی بھی مافیا کسی بھی بہانہ سے کسی بھی سیاسی و معتبر شخصیات کے ساتھ فوٹو بنوا کر عام لوگوں کو اپنے گھنائونے کاروبار میں شامل
کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،واضع رہے کہ بلیو ورلڈ سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک نے اہم شخصیات کے ساتھ فوٹوز بنوا کر اپنی ہاوسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش کی تھی اس پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔