منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پرچون سطح پر پھل اور سبزیاں خریدنے والوں کا استحصال جاری،خریداروں اور دکانداروں میں توں تکرار

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پرچون سطح پر پھل اور سبزیاںخریدنے والوں کا استحصال جاری رہا، سرکاری نرخنامے میں بعض سبزیوں کی قیمت برائلر گوشت سے بھی زیادہ رہی،کئی مقامات پر گراں فروشی کی وجہ سے خریداروں اور دکانداروں کے درمیان توں تکرار بھی ہوتی رہی۔سرکاری نرخنامے میں آلونیا کچا چھلکاکی قیمت74 روپے فی کلو مقر ر کی گئی

تاہم دکانداروں نے 80سے85 روپے فی کلو تک فروخت کئے،آلوسٹور39کی بجائے45سے50،پیاز درجہ اول52روپے کی بجائے70سے76،ٹماٹر درجہ اول50کی بجائے65سے70،لہسن دیسی225کی بجائے330سے340،لہسن چائنہ155کی بجائے220سے230،ادرک تھائی لینڈ495کی بجائے580سے590،ادرک چائنہ530کی بجائے540سے550،کھیرا فارمی52کی بجائے70،کریلے120کی بجائے150سے160،پالک42کی بجائے50سے55،میتھی162کی بجائے190سے200،بینگن109کی بجائے125سے130،بند گوبھی60کی بجائے80،پھول گوبھی93کی بجائے120سے130،شملہ مرچ114کی بجائے140سے150،سبز مرچ اول73کی بجائے85سے90،گھیا توری99کی بجائے125سے130،لیموں دیسی105کی بجائے130سے140،بھنڈی115کی بجائے145سے150،شلجم42کی بجائے55سے60،اروی109کی بجائے160،مٹر207 کی بجائے250سے260،گاجر دیسی88کی بجائے90سے95جبکہ گاجرچائنہ73کی بجائے80سے85روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔پھلوں میںایک کلو سیب گاچہ105کی بجائے135سے140،سیب گولڈن60کی بجائے70،امرود60کی بجائے70،کیلا اول درجن95کی بجائے120،کیلا دوئم درجن65کی بجائے70،انگور سندر خانی185کی بجائے230سے240،

آلو بخارا175کی بجائے210سے220،ناشپاتی95کی بجائے100،آم چونسہ سفید155کی بجائے170،آم چونسہ کالا100کی بجائے120، آڑو سپیشل205کی بجائے240سے250،مسمی فی درجن60کی بجائے80سے90، انار دیسی165کی بجائے180سے190روپے فی کلو

تک فروخت ہوا۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے202روپے، زندہ برائلر مرغی 5روپے اضافے سے139روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت127روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…