اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی دشمن کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی، یہ جاری ہے۔دفاع پاکستان اور تحفظ سی پیک سیمینار سے خطاب میں اعجاز الحق نے کہا کہ بھارت کو کبھی جرات نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر برے وقت میں، چین ہمارے ساتھ دوست بن کر کھڑا رہا۔مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان جماعتوں کا ایک مجموعہ ہونا چاہیے جو لوگوں میں قومیت کا جذبہ پیدا کرے۔سیمینار کے اختتام پر 6 ستمبر کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کے لیے دعا بھی کی گئی