جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ڈرین سیم نالے میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، متعدددیہات زیرآب آگئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو(این این آئی)پنگریو کے قریب سے گزرنے والے برانچ ڈرین سیم نالے میں آرڈی 118 کے قریب پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے یونین کونسل ڈاڈا کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ شگاف کاپانی تیزی کے ساتھ دیہاتوں کی

طرف آرہا ہے اور کئی دیہاتوں کے ساتھ ساتھ بیسیوں ایکڑ زرعی فصلیں زیرآب آچکے ہیں ان باشندوں کے مطابق سیم نالے پر تعینات عملے کو شگاف پڑنے کی اطلاع دی گئی ہے مگر عملہ کِئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود شگاف کے مقام پر نہیں پہنچا جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں مقامی باشندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ شگاف فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اس سے درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آجائیں گے اور عوام کی املاک کو بھی بہت نقصان پہنچے گا آخری اطلاعات کے مطابق شگاف کا پانی قریب پہنچنے کے باعث قریبی دیہاتوں کے باشندے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف جانا شروع ہوگئے تھے جبکہ محکمہ آبپاشی اور ڈرینیج کے حکام یا عملہ نہیں پہنچا تھا



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…