ملتان (این این آئی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو ریلیف دینے کا وقت آن پہنچا ہے،حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں کو ریوائز کرنا چاہتی ہے، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے بجلی کے نرخ میں کمی آئے گی، سابق حکومت نے بجلی کی کمی کو دور کرنے کیلئے نئے پاور پلانٹ لگائے اور آئی پی پیزسے معاہدے اتنے مہنگے کئے تھے کہ بجلی کے نرخ بڑھے،
غلط منصوبہ بندی کی بدولت زرعی نقصان بھی ہوا اور بجلی کے نرخ بھی بڑھے،عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا،سولر انرجی پراجیکٹس پر بھی کام ہو رہا ہے، جب سولر ونڈ اور ہائیڈرل پاور پراجیکٹ ساتھ آئیں گے تو بجلی سستی ہو گی۔وہ فاطمہ جناح ٹائون ملتان میں 132کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ‘ میپکو چیف رضا خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی کے ادوار میں کسی نئے ڈیم کے منصوبے پر کام نہیں کیا گیا، ہماری حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم پر کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھاشا دیامیر ڈیم سات سالوں میں مکمل ہوگا اس سے ہاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کنسٹرکشن انڈسٹریز پر ایک تاریخی ریلیف پیکج دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروخ سے روز گار پیدا ہوگا اور لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فاطمہ جناح کالونی عرصہ دراز سے بن چکی لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے آباد نہ ہو سکی،نئے گریڈ اسٹیشن سے 5 ہزار کمرشل اور 500 انڈسٹریل کنکشن دستیاب ہونگے،اس گریڈ اسٹیشن سے 14 نئے فیڈرز بنائے جائیں گے جس سے بجلی کی
ٹرپنگ میں کمی آئیگی اور عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگااس گرڈ اسٹیشن سے چالیس ہزار نئے گھریلو کنکشنز فراہم کئے جائینگے۔ اس منصوبہ میں 51 ملین روپے سے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائیگا اور اس لوگوں کے گھروں سے گزرنے والی مین بجلی کی تاروں پر پروٹیکشن کور لگایا جائیگا۔انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ گرڈ کا منصوبہ جلد سے جلدمکمل کیا جائے گا
اور اعلی میعار پر مکمل کیا جائیگا جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میپکو کے معاملات کی بہتری کے لیئے اور لوگوں کی آسانی کے لیئے میپکو چیف سے ایک طویل نشست ہوئی جس میںانہیں ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورواپڈا سروسز کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ
فاطمہ جناح ٹائون میں گیس کنکشنز کی فراہمی کے لیئے بھی منصوبہ بندی کی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا عوام کو بجلی ‘ سوئی گیس ‘ صحت ‘ تعلیم ودیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے عوا م کی زندگیوں میں آسانی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی
حکومت اپنے منشور کے مطابق درست سمت جا رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب کی دس یونیورسٹیوں کے لیئے سولر پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے تعلیمی اداروں کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہامہنگائی کو لے کر کچھ لوگ حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں،نواز دور میں پیٹرول 110 روپے تھا،
اس وقت 105روپے لیٹر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے،عوامی پریشانی کے مسائل وقت کے ساتھ بہتر ہونگے اور حل ہونگے۔انہوں نے کہا مخدوم شاہ محمود نے جس گریڈ کا افتتاح کیا ہے اس سے علاقہ کی بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔ اور علاقے کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔تقریب میںچیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل‘ پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالجبار ‘ راجہ عبدالغفار ‘ شیخ طاہر ‘ ملک طارق ارائیں ‘ خضر حیات بلوچ ‘ حیات خان بلوچ ‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ‘ پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ ودیگر احباب اس موقع پر موجود تھے