کراچی (این این آئی)پاکستان سے جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پر کمائے گئے 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالرکا منافع واپس بھیجا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں34کروڑ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری سے کماکر بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ کیپٹل مارکیٹ سے کمائے گئے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں 17کروڑ 97 لاکھ ڈالر منافع برطانیہ بھیجا گیا جب کہ امریکا بھیجے گئے منافع کا حجم 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا، یورپ کے جزیرے مالٹا میں 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر منافع بھیجا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق چین کو جولائی میں بھیجے گئے منافع کا حجم ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا۔