ہری پو ر( آن لائن )وفاقی وزیر توانائی کے آبائی حلقہ میں واپڈا کی مہر بانیاں جاری ،عوام کو بجلی کے بھاری بل بھیجنے کے بعد قسطیں بھی بند کردی گئیں ،عملہ کو غریبوں کے میٹر اتارنے کا حکم ،میٹر نہ اتارنے والوں کو کاروائی کی دھمکی ،وفاقی وزیر توانائی ہری پور کے عوام سے کون سی زیادتیوں کا بدلہ لے رہے ہیں ،اگر عوام نے غلطی سے انہیں ووٹ دیدیا ہے تو وہ عوام کیوں نہیں
چین سے جینے دیتے ،بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے بعد بھاری بھر کم بل اور پھر قسطوں پر پابندی عوام کیساتھ انتہائی سنگین ظلم ہے ،اپوزیشن بھی چپ کا روزہ توڑے اور عوام کیلئے دو قدم چل کر اپنے ووٹ حلا کر ے ،عوام کا مطالبہ ،تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر توانائی کے آبائی حلقہ کے لوگوں کو واپڈا کی ملازمتوں سے محروم کر نے کے بعد انہیں بھنگ کی کاشت کا تحفہ دینے کے بعد اب عوام کو بھاری بلوں کی قسطوں کی سہولت سے بھی محروم کردیا گیا ہے،صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یاکہ واپڈا آفس میں قسط کیلئے جائیں تو عوام کیساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا جا تا ہے جبکہ واپڈا اہلکار بجلی کے میٹر کاٹنے کی بھی دھمکی دیتے ہیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکار خود کو مجبور و بے کس قرار دیتے ہوئے جواز دیتے ہیں کہ افسران بالا نے انہیں حکم دے رکھا ہے جن صارفین کے بقایا جا ت ہیں ان کے میٹر اتار کر لے آئیں جو ایسا نہیں کر یگا اس کیخلاف کاروائی کی جا ئے گی ،صارفین کا کہنا ہے کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی ،،کورونا جیسے انتہائی سخت بحران کے بعد بھاری بل بھیجنے ہی انتہائی ظلم ہے ستم بالا ستم ان بلز کی قسطیں بھی نہیں کر نے دی جا رہی ہیں ،غریب آخر جا ئے تو کہاں جائے ،عوام اپنے بچوں کو فروخت کر یں یا خود کشی کر یں یہ حکمران عوام سے کیا چاہتے ہیں ،وفاقی وزیر توانائی صرف تقریروں تک عوام کو خوش کر نے میں مصروف ہیں ان کے
اپنے آبائی حلقہ میں بجلی کی آنکھ مچولی جا ری ہے ،عوام کو بھاری بل آ رہے ہیں ان سب کے باوجود وزیر موصوف خاموش تماشائی بنے ہیں جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کے رہنماء بھی موسمی پرندوں کی طرح اپنے اپنے دھندوں میں مگن ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ،الیکشن میں عوامی حقوق کے دعویدار چمپئن بننے والے آج ڈھونڈنے سے نہیں مل رہے۔