جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف سمیت لیگی قیادت پر مفروضوں کی بنیاد پر الزامات لگاکر ججز کو دبائو میں ڈال کر سزائیں سنائی گئیں،بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر مفروضوں کی بنیاد پر الزامات لگاکر ججز کو دبائو میں ڈال کر سزائیں سنائی گئیں ،اگر ہم نے چوری یا کرپشن کی ہے تو بتایا جائے کیا کرپشن کی ،کس مد میں ،کتنی رقم اور کسطرح کی گئی ،حکومت میاں نواز شریف کی وطن

واپسی سے خوفزدہ ہے مسلم لیگ (ن) نے ملک بلخصوص بلوچستان سے بد امنی ،مہنگائی، لوڈشیدنگ کا خاتمہ مواصلات کا بہترین نظام فراہم کیا موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے اسے حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ،عوام کا رجحان مسلم لیگ(ن) کی طرف ہے کوئٹہ کے سیاسی اکھاڑے کو فتح کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں جمہوری وطن پارٹی کی رہنما آمنہ مینگل کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ، عبدالرحیم کاکڑ، یونس بلوچ، نصیر خان اچکزئی ،شاکر محمد حسنی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ،رشوت اور کرپشن کے ریٹ دو گنا بڑھ گئے ہیں عام آدمی کا کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں ہورہا گزشتہ 7سال سے مسلم لیگ(ن) پر کرپشن کے الزامات لگا کر ہمارا بھرکس نکال دیا گیا اگرہم نے کرپشن کی ہے تو بتایا جائے کہ کس مد میں ، کہاں ، کیسے ،کتنی ، کس محکمے یا منصوبے میں کرپشن کی گئی اور یہ پیسے ملک سے باہر کہاں اور کیسے لے جائے گئے ہمارے خلاف جتنے بھی الزامات لگائے گئے وہ مفروضوں کی بنیاد پر تھے انہیں مفروضوں کی بناء پر منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف کو7سال کی قید سناکر سیاست سے نااہل قرار دیا گیا جبکہ مریم نواز کو بھی سزا سنا دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے خلاف میڈیا پر آکر اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن کسی ایک بھی بات کا ثبوت موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، مریم نواز انکے بھائی ،بھتیجے اور پارٹی کے رہنمائوں میں جیلوں میں ڈالا گیا لیکن سامنے ایک اقامہ اور بیٹے سے لی گئی تنخواہ کا معاملہ آیا جب میاں نواز شریف کو سزا سنائی

گئی تو وہ انکی اہلیہ بستر مرگ پر تھیں لیکن پھر بھی انہوں نے وطن واپس آکر جیل کاٹی اور انکی اہلیہ کا انتقال ہوا انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا ہر انسان کا حق ہے میاں نواز شریف کے بیٹے کاروبار کر رہے ہیں جبکہ انکا داد 1936سے کاروباری شخصیت ہیں لیکن حسن اور حسین نواز پر الزام ہے کہ وہ آمدن سے زیادہ اخراجات کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جس جج نے میاں نواز شریف کو سزا

سنائی وہ خود اقرار کر چکا ہے کہ اس پر دبائو تھا میاں نواز شریف شدید بیماری کی صورت میں ملک سے باہر گئے جبکہ حکومت کے نیچے کام کرنے والے وزراء، ایف آئی اے ،آئی بی نے خود کہا کہ میاں نواز شریف کی حالت خراب ہے اگر میاں نواز شریف نے جھوٹ بولا تو کیا حکومت اور اسکے ادارے اتنے نااہل اور نالائق ہیں کہ انہیں علم نہیں تھا کہ انکی حالت کیسی ہے ایسی حکومت

کو برسراقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں جو خود ہی اپنی نااہلی کا اعتراف کرچکی ہو، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹ کا معاملہ اب قابو میں ہے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں امراض قلب سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے تک وہیں رہنے کا مشورہ دیا ہے حکومت دراصل میاں نوازشریف کی ملک آمد اور انکے رابطوں کی خبر سن کر اور مریم نواز کے ساتھ عوام کو دیکھ کر ڈ ر گئی ہے

حکومت نہیں چاہتی کہ میاں صاحب واپس آئیں لیکن میاں نواز شریف واپس آکر پاکستانی قوم میں رہنا چاہتے ہیں اور وہ واپس آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان ، کراچی ، وزیرستان ،فاٹا میں سیکورٹی کے تعاون سے امن قائم کیا پولیس سمیت تمام فورسز کو وسائل مہیا کئے ،ملک میں موٹر وے بنائے گئے بلوچستان میں مواصلات کا نظام بہتر بنایاگیا ،ملک سے لوڈشیدنگ کا

خاتمہ کیا گیا ،مہنگائی کوقابو میں رکھا گیا ہمارے دورمیں زندگی معمول پرتھی لیکن موجودہ دور میں مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات، گندم ،چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،حکومت ملک چلانے کے قابل نہیں ہے وزیراعظم اور وزراء سمیت ہر ایک شخص اپنی بولی بولتاہے جسکی وجہ سے عوام کا رجحان مسلم لیگ(ن) کی طرف بڑھ رہا ہے ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت

رکھتے ہیں اور انشاء اللہ کوئٹہ کے سیاسی اکھاڑے کی 12نشستوںکو فتح کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)عاصم باجوہ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد اب سولین ہیں انہوں نے وزیراعظم کو وضاحت دی جس سے وہ مطمئن ہیں اگر کوئی شخص اس وضاحت سے مطمئن نہیں تو وہ عدالت جا سکتا ہے جنرل (ر)عاصم باجوہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملات کو سیاسی

پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والی خواتین کی شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے خواتین پارٹی کا پیغام صوبے کے طول و عرض میں گھر گھرپہنچائیں گی ہمیں ایک پاکستانی اور بلوچستان بن کر ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرنا ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی

جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ مسلم لیگ(ن) اورمیاں نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں آج خواتین کی شمولیت سے جو سفر شروع ہوا ہے وہ بلوچستان کو مسلم لیگ(ن) کا گہوارہ بنانے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر آمنہ مینگل نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خواہش

سے مسلم لیگ(ن) میں آئی ہیں دیگر جماعتوں کے قائدین پارٹی اور کارکنوں کو وقت دینے سے گریزاں تھے، انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے پیغام کو بلوچستان بھر میں عام کریںگی اور آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہوگا، انہوں نے کہاکہ کرپشن کے الزمات لگانے والے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…