پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

دریائے سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ،کئی گاؤں اور متعدد دیہات ڈوب گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2020 |

لاڑکانہ (آن لائن) دریائے سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ، 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا پانی آنے کے امکانات، محکمہ آبپاشی کی جانب سے کمیٹی قائم، سیلاب سے عوام کو بچانے کیلئے اقدامات۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دریائے سندھ پر قائم گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ چار

لاکھ اٹھائیس ہزار دو سو گیارہ کیوسک نچلی سطح پر چار لاکھ اکیس ہزار آٹھ سو تینتیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سکھر بیراج پر اوپر چار لاکھ اٹھ ہتر ہزار سات سو پندرہ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سکھر کواہ گڈو بیراج پر نچلی سطح کا سیلاب برقرار ہے، حکومت کی جانب سے گڈو اور سکھر پر 8 ستمبر تک بڑے سیلاب کی ہائی الرٹ جاری کردی گئی ہے، جو پانچ لاکھ کیوسک سیلاب کے امکانات بتائے جارہے ہیں، 8 سے 9 ستمبر تک گڈو بیراج اور 9 سے 10 ستمبر تک سکھر بیراج پر بڑے درجے کے سیلاب کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں، دوسری جانب اوپر سے تیزی کے ساتھ ریلوں کے آنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے، اور دونوں بیراجوں پر پانچ لاکھ سے زائد کیوسک پانی کے بہاؤ کے امکانات ہیں۔ ادھر گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل بڑھاؤ ہے، جس کے نتیجے میں کئی گاؤں اور دیہات پانی کی زد میں آگئے ہیں متاثرین کی وفاق صوبہ کی جانب سے کسی اقسام کی مدد و تحفظات کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ کی طرف سے بندوں کے بچاؤ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو متاثرہ علاقوں میں جاکر لوگوں کی مدد کرے گی اور نقصانات کا تخمینہ لگاکر ان کو سہولیات سے فراہم کرے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…