سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں موسم نے انگڑائی لے لی، برفباری کا آغاز ہو گیا، بلند و بالا پہاڑوں نے سفید چادر پہن لی، واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں برفباری کا آغاز ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دیوسائی اور دیگر بلند پہاڑ برف کی سفیدی میں ڈوب گئے۔ وقت سے پہلے ہی
برف باریکا آغاز ہو گیا ہے۔ علاقے میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، مقامی افراد نے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطر ہ موجود ہے اس لئے سیاحوں کو ان علاقوں میں آنے سے منع کیا گیا ہے۔