پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیپٹن صفدر سمیت16 لیگی رہنمائوں کی ضمانتیں خارج

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سیشن عدالت نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں کیپٹن (ر)محمد صفدر سمیت16 لیگی رہنمائوں کی ضمانتیں خارج کردیں۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب دفتر حملہ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں

اور عبوری درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ کا دائر اختیار نہیں بنتا۔پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس انسداد دہشتگردی دفعات شامل کیں۔عدالت نے وکلا ء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت روانہ ہوگئے۔عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں خارج کرتے ہوئے تمام ملزمان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔قومی احتساب بیورو نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی پر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدرسمیت188 لیگی رہنمائوں پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔مقدمے میں مریم نواز، ان کے شوہر محمد صفدر سمیت رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، زبیر محمود، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور پرویز ملک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 300 نامعلوم افراد سمیت 188 لیگی رہنمائوں اور کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بعد ازاں مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…