اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اکیلے سیاسی پرواز ممکن نہیں ملکر وفاقی حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانے کے بارے میں اتفاق کیا گیا،نوازشریف پر وطن واپسی کے لئے حکومت اور عدلیہ کے دباؤ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما باہر پریس کانفرنس کرتے رہے
جبکہ اعلیٰ قیادت کانفرنس کال پر وفاقی حکومت کے خاتمے کا پلان بناتی رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی سیاسی مخالفین مشکل وقت میں ایک پیج پر آگئے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے وفد کے بلاول ہاؤس کراچی کے دورے اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون پر بات کروائی ہے۔دیگر پارٹی رہنما جب باہر آکر پریس کانفرنس کر رہے تھے تو دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کانفرنس کال پر بات چیت کر رہی تھی۔کانفرنس کال میں بلاول بھٹو زرداری،سابق صدر آصف زرداری،شہبازشریف اور نوازشریف موجود تھے۔گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اکیلے سیاسی پرواز ممکن نہیں ہے اس لئے ملکر کچھ کرنا ہوگا۔ٹیلی فونک رابطے میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کے خاتمے کے لئے تحریک کے آغاز کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اکیلے سیاسی پرواز ممکن نہیں ملکر وفاقی حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانے کے بارے میں اتفاق کیا گیا،نوازشریف پر وطن واپسی کے لئے حکومت اور عدلیہ کے دباؤ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی