راولپنڈی(این این آئی)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی امن کے دشمنوں کی جانب سے بچھائی گئی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر حسین اور دو جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران
اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کا تعلق مظفر آباد، نائیک محمد عمران شہید کا تعلق فیصل آباد جبکہ شہید سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فورسز کے جوان گھریوم میں سڑک تعمیر کرنے والوں کو پروٹیکشن دے رہے تھے، لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدایک بہترین اورزبردست کیڈٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنے پی ایم اے میں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی امن کے دشمنوں کی جانب سے بچھائی گئی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر حسین اور دو جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے