راولپنڈی (نیوز ڈیسک) درندہ صفت شخص نے راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں اپنی گیارہ سالہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے، متاثرہ بچی کی درخواست پر اس کے بہنوئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس ظالم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ جب وہ کام کے
سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو اس کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی، اس دوران جب میں واپس آئی تو ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، درندہ صفت انسان اپنی ساس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سلسلے میں ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا، ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد پولیس مزید کارروائی کرے گی۔