پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، بجلی سستے ہونے کا خواب ادھورا رہ گیا، آئی پی پیز معاہدے سے مکر گئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد سنگین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آپس میں بداعتمادی کی وجہ سے آئی پی پیز کے دو بڑے گروہوں اور آئی پی پیز کی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین خالد منصور میں اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں،

انہوں نے بجلی بنانے والے اداروں کی طرف سے ان مذاکرات کی سربراہی کی تھی، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ مجھے بتایا گیا کہ چار کمپنیوں نشاط پاور لمیٹڈ، نشاط چونیاں پاور، لبرٹی پاور اور اٹک جین لمیٹڈ نے آئی پی پیز سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو خط لکھ کر میری نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے وہ خود نہیں دیکھا لیکن مجھے اطلاع دی گئی کہ آئی پی پیز کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ میں ان کے مفادات کا تحفظ کر سکوں گا یا ان کی نمائندگی کروں گا، اب خالد منصور نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے تمام آئی پی پیز کی طرف سے حکومت کے ساتھ شفافیت کے ساتھ مذاکرات کیے، تمام آئی پی پیز نے رضامندی کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سے بندوق کے زور پر ایم او یوز پر دستخط نہیں کرائے گئے، میں نے اپنا پیشہ وارانہ وقار سب سے اہم سمجھا اوراستعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان ہونے والے ایم او یوز کا دورانیہ 6 ماہ ہے، ان 6 ماہ میں آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سمیت تمام امور کو حتمی شکل دی جانی ہے۔ انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد سنگین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…