اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے محمود خان تو میرے بغیر ہل بھی نہیں سکتے ہیں ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی محمود خان میرے بغیر ہل بھی نہیں سکتے ہیں ۔
وفاقی وزیر کے بلند بانگ دعوئوں کی سے بھری ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں جو محمود خان کو کہتا ہوں وہ وہی کرتے ہیں ۔ انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ نوشہرہ کے ہر گلے کوچے سے باخبر ہوں ، کہاں ، کہاں کیا کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے ہر خاندان کو جا نتے ہیں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے، ان کے سامنے گاؤں کے خلاف کوئی بات کرے گا اس کے منہ پر تھپڑ ماریں گے، ان کا بھائی اور بھتیجا بھی ان کے بغیر ایک قدم آگے نہیں جاسکتے۔ وائرل ویڈیوحوالے سے ردعمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کارکنوں کے ساتھ غیر رسمی اجلاس تھا، تحریک انصاف نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں تین پارٹی کارکنوں پرکرپشن ثابت ہوئی جس پر ان کو پارٹی سے نکال دیا ہے، انہوں نے اپنے دورحکومت میں ارکان اسمبلی کو بھی کرپشن کے الزام پر پارٹی سے نکالا ہے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور میرے دوست ہیں،وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ مشاورت سے کام کررہے ہیں۔