نواب شاہ(این این آئی)نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے، پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ کے فقیر محمد جوکھیو کے علاقے میں انسانیت شرما گئی، جب مخالفین نے کھیتوں میں کام کرنے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے۔پولیس کے مطابق خاتون اور مخالفین کے
درمیان زمین کو لے کر تنازع چل رہا ہے، کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا۔پولیس رپورٹ میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی زمین پر کام کررہی تھی جب مخالفین نے اس پر کتے چھوڑ دیئے۔پولیس نے خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں قاضی احمد تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔