بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کو لانے کیلئے تھائی ائیر ویز کی ایک خصوصی پرواز اڑان بھرنے کیلئے تیار ،  پاکستانیوں کی واپسی کب ہو گی ؟  

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )تھائی لینڈ میں موجود وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو لانے کیلئے تھائی ائیر ویز کی ایک خصوصی پرواز 12 ستمبر کو بنکاک سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق دونوں حکومتوں کی باہمی رضامندی سے

تھائی لینڈ میں موجود وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں ،خصوصی پروز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سفارت خانے کے مطابق اس خصوصی پرواز پر محدود نشستیں دستیاب ہیں تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ پرواز میں بنکاک سے لاہور یک طرفہ اکانومی کلاس ٹکٹ کی لاگت 18500 سے 21ہزار تھائی بھات کے درمیان ہیمسافروں کی فہرستیں مکمل ہونے کے بعد تھائی ائیرویز حتمی کرائے کا اعلان کریگی اس پرواز کے زریعہ وطن واپسی کے خواہشمند حضرات سفارت خانے کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں،تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ نے کہا کہ سفارت خانے کے ساتھ رجسٹریشن کرانے اور تفصیلات کی فراہمی کی حتمی تاریخ 7 ستمبر ہے سفارت خانہ رجسٹریشن کے بعد مکمل شدہ فہرستیں تھائی ائیرویز کو فراہم کرے گا تھائی ائیرویز ان فہرستوں کی وصولی کے بعد مسافروں سے براہ راست رابطہ اور ٹکٹ کی وصولیاں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…