اسلام آباد (این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش ہونے کے لیے مسلم لیگ نون کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز مری سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں تو کورٹ روم میں موجود وکلا نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال، امیر مقام ، راجہ ظفرالحق، دانیال عزیز، انجم
عقیل، جاوید لطیف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت پہنچنے والے نون لیگی رہنماوں کو دھکے دیئے گئے۔پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کو احاطہ عدالت میں جانے سے روکا۔مریم نواز کی آمد کے موقع پر کمرہ عدالت کچھا کچھ بھر گیامریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کے تقدس کا خیال رکھیں۔