اسلام آباد( آن لائن)مارگلہ پولیس نے فیصل مسجد سے تین لاورث بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فیصل مسجد سے تین لاوارث بچے جن کا تعلق سانگلہ ہل ،ضلع ننکانہ پنجاب سے ہے کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے
مطابق بچوں کے ورثاء کی جانب سے تھانہ صدر سانگلہ ہل ضلع ننکانہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے ، مارگلہ پولیس نے بچوں کے ورثاء اور متعلقہ تھانہ کو اطلاع کردی ہے،بچوں کو ان کے ورثاء اور متعلقہ تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔