نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ رسالپور قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار۔نالی میں قرآن شریف کے اوراق ملنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔27 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔جسمیں رسالپور میں قران شریف کے اوراق نالی سے اکٹھے کئے جا رہے تھے۔جس پر رسالپور اور نوشہرہ کے عوام میں شدید غم و غضہ پایا جا رہا تھا۔جس پر رسالپور پولیس نے باقاعدہ طور پر انکوائری شروع کی۔
ملزم ڈیوڈ مسیح کی گرفتاری پر عوام نے ایس ایچ او رسالپور سمیت درجنوں پولیس اہلکاروں کو کندوں پر اٹھالیا۔پھول پاشی کی گئی گرفتارملزم کا اعتراف جرم۔گھر سے درجنوں شہید قرانی مجید کے اوراق برآمد۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم نے دو مرتبہ مسلمان ہونے کا دعوعہ بھی کیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے ASP کینٹ بلال احمد اور SHO رسالپور نیک زمان خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد قران شریف کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھا۔کئی افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔آخر کار ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ڈیوڈ مسیح ولد حسین مسیح ساکن کچی لائن رسالپور کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 460 مورخہ 30-08-2020 جرم 295B تھانہ درج کیا گیا۔ملزم کا تفتیش کے دوران اپنے گھناونے جرم کا اعتراف۔ملزم کالا جادو کرتا ہے جس میں قران شریف کے اوراق کا استعمال کرتا تھا۔ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ نے ملزم کا کیس نہ کرنے کا فیصلہ کوئی بھی وکیل سفاک ملزم کی وکالت نہیں کرے گا۔ نوشہرہ رسالپور قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار۔نالی میں قرآن شریف کے اوراق ملنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔27 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔جسمیں رسالپور میں قران شریف کے اوراق نالی سے اکٹھے کئے جا رہے تھے۔جس پر رسالپور اور نوشہرہ کے عوام میں شدید غم و غضہ پایا جا رہا تھا۔