اسلام آباد(این این آئی)جرمنی نے پاکستان میں ویزا سروس 7 ستمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جرمن سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد میں جرمن سفارتخانہ اور جرمن قونصل خانہ کراچی کے ویزا سیکشن 7 ستمبر سے دوبارہ
کھولے جائیں گے۔ جرمن سفارتخانہ کے مطابق جرمن سفارتخانے کا ویزہ سیکشن صرف مختصر مدت کے ویزے ڈی کیٹگری کے لیے کھولا جائے گا۔جرمن سفارتخانہ کے مطابق غیر یورپی یونین کے شہریوں اور غیر شینجن ریاستوں کے شہریوں کیلئے شنجن ویزا سیکشن بند رہے گا۔ جرمن سفارتخانے کے مطابق یوروپی یونین کے فیصلوں کے مطابق جرمنی نے 17 مارچ 2020 کو جرمنی کے باہر سے آنے والے داخلے کے لئے سفری پابندیاں متعارف کرائیں تھی۔جرمن سفارتخانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے کچھ ممالک کے لئے پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے ۔