کراچی (این این آئی) کیماڑی میں واقع آئل ٹرمینل میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی جبکہ ایک آئل ٹینکر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ آئل ٹرمینل گیٹ نمبر چارکے قریب ہوا،دھماکے کے باعث زمین لرز اٹھی،آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی،دھماکے میں
3 افراد زخمی جبکہ ایک آئل ٹینکر تباہ ہوگیا ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن میں نصب کئے گئے بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے، اسے بم دھماکہ کہا جا رہا ہے لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔