پشاور ( آن لائن) پشاور میں حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے سکول پر جرمانہ کردیا گیا، خیبر پختونخواہ حکومت کی قائم کردہ پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے جرمانہ عائد کیا۔اس حوالے سے اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نجی اسکول کی انتظامیہ پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور سکول بند کرنے کی ہدایت بھی
کی گئی جبکہ یہ کارروائی حکومتی اجازت کے بغیر اسکول کھولنے پر اسکول مالکان کے خلاف عمل میں لائی گئی، نجی اسکول میں پابندی کے باوجود ناصرف تدریسی عمل جاری تھا بلکہ کورونا کے خلاف ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا،سکول انتظامیہ کو ایک کو ہفتے کے اندر اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔