منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

10محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن میں نفرت انگیز مواد نشر 24نیوز کا لائسنس دوبارہ معطل

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا نے 10محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر 24نیوز کا لائسنس فوری معطل کر دیا ، پیمرا نے 20اگست2020 کو تمام ٹی وی چینلز کو محرم الحرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی

اور چینلز کو اپنی نشریات کے دوران ایسا مواد جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچائے یا نفرت انگیزی اور فرقہ واریت پر مبنی ہو، نشر نہ کیا جائے۔ میسرز سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ(24نیوز)نے دس محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد بغیر کسی ایڈیٹوریل کنٹرول کے نشر کیا اور پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ پیمرا کو سوشل میڈیا پر اس مواد کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہیں جس پر اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیمرا رڈیننس کے سیکشن (3 )30کے تحت24نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ، کیونکہ نشر کئے گئے نفرت انگیز مواد سے ملک بھر میں نقص امن کا اندیشہ ہے۔ مزید برآں ، 24 نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب دہی کا حکم دیا ہے ، قانون کے مطابق چینل کو ذاتی شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ چینل کا لائسنس انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…