کراچی (این این آئی) کراچی میں اتوار یوم عاشور کے موقع پر اور پیر کو تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور
پیر کو تیز بارش ہو گی، مگر شدت جمعرات کی بارش سے کم ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔