اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پانی کوذخیرہ کرنے میں منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بن گیا، تربیلا ڈیم کے مقابلے میں کتنا زیادہ پانی ذخیرہ کیا گیا

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھالیہ ( آن لائن ) پانی کوذخیرہ کرنے کے حوالہ سے منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بن گیا، تربیلا ڈیم کے مقابلہ میں 1.32 ملین ایکڑ فٹ پانی زیادہ ذخیرہ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 2 بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا ڈیم میں اس وقت گنجائش کے مطابق پانی کاذخیرہ کر لیا گیا ہے اور موجودہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت منگلا ڈیم میں 7.3 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے

جو منگلا ڈیم کی پوری گنجائش ہے جبکہ تربیلاڈیم بھی اپنی گنجائش کے مطابق بھر چکا ہے اورتربیلا ڈیم میں پانی کا گنجائش کیمطابق ذخیرہ 5.98 ملین ایکڑ فٹ ہے، یوں منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تربیلا ڈیم کی کل گنجائش سے 1.32ملین ایکڑ فٹ زیادہ ہیجس سیمنگلا ڈیم پانی کے ذخیرہ کے حوالہ سے پاکستان کاسب سے بڑا ڈیم بن گیا ہے. واضع رہے کہ منگلا ڈیم 2016 کے بعد اب 2020 میں اپنی پوری گنجائش کے مطابق بھرا گیا ہے اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1242 فٹ ہے زرائع کے مطابق تربیلہ ڈیم کی تہہ میں مٹی جمع ہونے کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ منگلا ڈیم کی اپ ریزنگ کے باعث اسمیں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے جس سے منگلا ڈیم میں تربیلہ ڈیم سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موحود ہے۔منگلا ڈیم کے سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم میں آنے والے 4 لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی کو کامیابی سے ذخیرہ کر لیا گیا ہے جبکہ لولائنگ ایریاز یعنی جہلم، پنڈدادنخان، چوٹالہ، سنگھوئی اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے کم سے کم پانی منگلا ڈیم سے چھوڑا گیا ہے، منگلا ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ ربیع کے سیزن تک استعمال ہوسکے گا جس سے ربیع کی فضلوں کی پیداوار میں بہتری آئے گی,یہ پانی سارا سال بجلی بنانے ,فصلوں کے علاوہ مچھلی کی افزائش کے کام آتا ہے، واضع رہے کہ جس سال ڈیم 1242 تک بھرا نہ جائے اس سے اگلی گرمیوں/ساون میں پانی آنے تک منگلا ڈیم میں پانی تقریبا ختم ہو جاتا ہیجس کے کئی نقصان ہوتے ہیں مثلاً بچا ہواکیچڑ والا پانی نہ صرف پاور ہاوس میں مشینری کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ مچھلیاں بھی کیچڑ میں مر جاتی ہیں اور دوسرابجلی کی پیداور میں کمی آ جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…