اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

حضرت امام حسین ؓاور انکے ساتھیوں کا پاکیزہ لہو تا قیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہیگا، شہباز شریف کا خصوصی پیغام

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسین، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ لہو تا قیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا ،خاتم الانبیا کے پیارے نواسے نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی، اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کی

عظیم قربانی پیش کی ۔ یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت حق اور باطل کا فرق واضح کرنے کے لیے تھی ،دنیا میں آج بھی حضرت امام حسین اور یزید کی سوچ کے درمیان جنگ جاری ہے ،آج بھی دنیا میں ایک طرف انصاف، حق، اصول، سچائی کے علمبردار ہیں اوردوسری جانب اقتدار، اختیار، آمریت، فسطائیت اور جھوٹ پر کاربند قوتیں ہیں ۔حضرت امام حسین کے پیروکار دنیا میں امن، انصاف اور عوام کی بھلائی کے راستے پر چل رہے ہیںجبکہ باطل قوتیں ظلم وجبر، اصول اور عوام کے حقوق کی پامالی اور استحصال کا نشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے درس دیا کہ اصول کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے والے اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے مقابلے میں اللہ تعالی کی بارگاہ اور تاریخ میں سرخرو رہتے ہیں،صرف مسلمان ہی نہیں دنیا کا ہر حق پرست، انصاف پسند اور باضمیر انسان حضرت امام حسین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق پر ہونے کی گواہی دے رہا ہے ،حسین کا نام ہر یزیدی سوچ اور کردارکی موت ہے ،اللہ تعالی شہدائے کربلا کے درجات اور مرتبے بلند سے بلندتر فرمائے اور ہمیں امام عالی مقام امام کے نقش قدم پر چلنے والے سعادت مندوں میں شامل فرمائے۔  محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسین، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ لہو تا قیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…