اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ سے روات تک ایئرکنڈیشن بس چلانیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 31 اگست سے روٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا جب کہ بسیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق بس کے روٹ میں
ٹی چوک، سواں کیمپ، ایس اوایس ولیج، فوجی فاؤنڈیشن کے علاقے شامل ہیں اس کے علاوہ بس کچہری چوک، صدرمیٹرواسٹیشن، پیرودھائی موڑ اور موٹروے سے بھی گزرے گی،ذرائع کے مطابق پہلے اسٹاپ سے آخری اسٹاپ تک ایئرکنڈیشن بس کا کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔