پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے 2 دوست ممالک اپنے تنازعات اور اختلافات کی لڑائی پاکستان کی سرزمین پر لڑنا چاہتے ہیں،حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

کوئٹہ/کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اورسابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو دوست ممالک اپنے تنازعات اور اختلافات کی لڑائی پاکستان کی سرزمین پر لڑنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے دونوں ممالک نے چند ناعاقبت اندیش عناصر کواس کام کیلئے خرید رکھاہے۔ وہ ہفتہ کو عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جامعہ مطلع العلوم میں گفتگو کررہے تھے-

اس موقع پر جے یوآئی پنجاب کے رہنماء اور رائیٹرحافظ ابوبکر، صوبہ سندھ کے رہنما مولانا عارف الحسینی، کشمور کے امیر اور سیکریٹری جنرل، کوئٹہ کے رہنماء مولانا محمدطاہر توحیدی، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ، حافظ زبیر احمد، ظفر حسین بلوچ، حافظ رشید احمد، شبیر احمد، حافظ عبدالرزاق ودیگر موجودتھے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھاکہ خاتم النبیینؐکے اہل بیت، خلفاء راشدین، اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب اور مناصب کااحترام تکمیل ایمان کا لازمی جزء ہے اس ضمن میں یہ احتیاط اور خیال رکھا جائے کہ دونوں میں سے کسی ایک کی تعریف و توصیف سے دوسرے کی توہین و تنقید کا کوئی شائبہ بھی آشکارا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہورہاہے اس کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ چند ممالک کے سفارت خانے ماضی کی طرح اب بھی دونوں طرف کے ان عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں جو فرقہ واریت کی آگ پر اپنی اشتعال انگیز تقاریر سے مسلسل تیل ڈال رہے ہیں جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ ماضی میں ایسی ہی صورتحال میں دونوں اطراف کے درد مند زعماء نے ایک میز پر بیٹھ کر اس طوفان کے سامنے بند باندھا تھاآج بھی ضرورت ہے کہ قومی اور خصوصاً بین الاقوامی طور پر رونما ہونیوالی مدوجزر سیاسی اورجغرافیائی تبدیلیوں کے تناظر میں ہمیں اندرونی طور پر متحدومتفق ہوکر نہ صرف واضح موقف اپنانا ہوگا بلکہ عالم اسلام کی قیادت اور رہنمائی کے اس خلاء کو بھی پرُ کرنا ہے جو مسلم ممالک کی مغرب کی غلامی کی وجہ سے متاثر ہوچکی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…