اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ ٹول ٹیکس میں اضافہ 10 فیصد کیا گیا ہے، اب اسلام آبادتا لاہور موٹروے کا ٹول ٹیکس 750 سے بڑھا کر 830 روپے کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس طرح حکومت نے ٹول ٹیکس
میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کا ٹول ٹیکس اب 2510 سے بڑھ کر 2770 روپے ہو گیا ہے۔ ٹول ٹیکس میں یہ اضافہ 26 اگست کو کیا گیا ہے۔ہر طرح کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔