جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اناللہ و انا الیہ راجعون معروف لوک گلوکار شفا اللہ روکھڑی انتقال کرگئے

datetime 29  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد /میانوالی /چکوال (این این آئی)معروف مقامی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔وہ اسلام آباد اپنی رہائش گاہ پر ناشتہ کر رہے تھے کہ انہیں دل کی تکلیف ہوئی، ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے ۔شفاء اللہ خان روکھڑی کا تعلق ضلع میانوالی کے نواحی قصبہ روکھڑی سے تھا۔

خوش شکل اور خوش لباس، شفاء اللہ خان روکھڑی سریلی اور طلسماتی آواز کے مالک تھے ،شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا،شفاء اللہ روکھڑی نے کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش نغمے سے شہرت حاصل کی۔ شفاء اللہ خان روکھڑی نے گلوکاری کے جوہر دکھائے اور شائقین کے دل موہ لیے، شہرت کی بلندیوں کو تیز رفتاری سے طے کیااور سینکڑوں سرائیکی اور اردو گیت گائے ،دلکش انداز، جادوئی آواز اور دلوں پر سحر پھونک دینے والے گیت، شفاء اللہ خان روکھڑی نے جو گایا امر ہوگیاشفاء اللہ روکھڑی کے اب تک 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔شفاء اللہ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی اس وقت سنگر ہیں۔ شفاء اللہ خان نے چند سال پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات بھی دیں۔گلوکاری میں مصروفیت کے باعث پولیس کی نوکری چھوڑی دی تھی۔شفاء اللہ نے سوگواران میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، انکی عمر 54 سال تھی،ان کی میت اسلام آباد سے میانوالی منتقل کردی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…