لاہور/کراچی ( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف حصوںاور خصوصاً کراچی کے تاجروں کوہونے والے اربوںکے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کریں، کراچی معیشت کا حب ہے اور بارشوںسے اس میں وسیع پیمانے پر آنے والے تعطل کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران
کے صدر اشرف بھٹی نے کراچی کے تاجر رہنمائوں کواظہار یکجہتی کیلئے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری اپنے کراچی کے تاجر بھائیوں کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرایا جائے اور اس کے ازالے کیلئے غیر مشروط طو رپر فی الفور مالی امداد کے پیکج کا اعلان ہونا چاہیے کیونکہ کراچی کی معیشت بحال ہونے سے ملک کی معیشت بحال ہو گی، اس کے ساتھ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کوہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرے ۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ملک کے مختلف کے دیگر حصوں میں بھی تاجروں کومشکلات کا سامنا ہے اس لئے مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومتیں اس حوالے سے ریلیف دینے کے لئے پیشرفت کریں۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف حصوںاور خصوصاً کراچی کے تاجروں کوہونے والے اربوںکے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کریں، کراچی معیشت کا حب ہے اور بارشوںسے اس میں وسیع پیمانے پر آنے والے تعطل کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہوں گے ۔