بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط ،سکول و کالج کھولنے کی تیاریاں مکمل

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )ملک بھر سمیت وفاقی دارالحکومت میں کورونا وبا میں کمی کے پیش نظر وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کی جانب سے تعلیمی اداروں کومتوقع طور پر پندرہ ستمبر سے کھولنے کے حوالے سے قو اعد و ضوابط تیار کر لئے گئے، ابتدائی طور پر تعلیمی دورانیہ تین گھنٹے کم کرتے ہوئے ضروری مضامین بشمول سائنس، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، پڑھائیں جائیں گے،

دیگر سو شل سائنس مضامین کی کلاس ہفتے میں ایک بار لی جائے گی، وقت کیساتھ ساتھ تمام تعلیمی اداروں کے سو شل میڈیا پیجز اور ویب سائٹ پر معلو مات فراہم کی جاتی رہے گی جبکہ ایریا ایجوکیشن افسران سے بھی مدد لی جائے گی، ایس او پیز کے تحت ماڈل کالجز کی انتظامیہ الگ سے لائحہ عمل تشکیل دیں گے جس میں مضا مین، دورانیہ کا تعین کیا جائے گا، تعلیمی ادارے کی حدود میں ماسک کا استعمال طلبا، اساتذہ اور تمام سٹاف کے لئے ضروری ہو گا، تعلیمی اداروں کے داخلی راستوں (گیٹس) پر رش کی صورت حال میں لائحہ عمل بنایا جائے گا، داخلے کے وقت تمام افراد کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، کھانسی، بخار و دیگر علامات کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، تمام افراد داخلے سے قبل سینی ٹائزر کا استعمال کریں گے جبکہ طلبا و طالبات کے جوتوں اور بیگز کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، ہر تعلیمی ادارے کے داخلی گیٹ پر سینی ٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، کلاس رومزمیں باقاعدگی سے سپرے کیا جائے گا جبکہ کرسیاں، میز اور دیگر اشیاء￿ کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، کلاس رومز میں وینٹی لیشن کا مناسب انتظام کیا جائے گا تاکہ کسی کو سانس لینے میں دشواری نہ ہو، کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی جبکہ ایگز اسٹ فین بھی لگائے جائیں گے، ایک کلاس روم میں ایک وقت دس سے پندرہ بچے چھ فٹ کے فاصلے سے بٹھائیں جائیں گے،

ہر گھنٹے بعد کلاس بریک ہو گی جس میں بچے صابن سے ہاتھ دھوئیں گے، اساتذہ وقتا فوقتا بچوں کو کورونا وائرس ، اس کے پھیلائو ، بچا ئو کے اقدامات ، سماجی فاصلہ سے متعلق آگاہی دیں گے، بچوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الگ الگ رہیں اور گروپنگ کی شکل میں نہ ہوں، تعلیمی اداروں کے واش رومز ہر گھنٹے بعد ڈس انفیکٹ کئے جائیں گے، واش رومز میں ہینڈ سینی ٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے،طلبا کے لئے غیر نصابی سر گرمیوں پر پابندی رہے گی، کیفے ٹیریا بند رہیں گے ، سکول اوقات میں کھانے کی پابندی ہو گی تاہم پانی کا استعمال کیا جائے گا۔ مراسلہ کی کاپی تمام تعلیمی اداروں کے سر براہان اور ایریا ایجوکیشن افسران کو بھیج دی گئی ہے۔اس ضمن میں ایریا ایجوکیشن ایریا متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…