کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں مون سون سسٹم کے زیرِ اثر ہفتہ کو معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی مزید ہوائیں 29 اگست کو سندھ کے مشرقی حصے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
نے بتایا کہ تھر پارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت باقی سندھ میں 30 اور 31 اگست کو گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔