لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجا ب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سفارشی لائسنس جاری کرناعثمان بزدارکیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا،ڈی پی او ساہیوال تیمور بزدار نے لائسنس سٹوری میں نئی انٹری ڈالی ہے،ابھی تو فرنٹ مین طور بزدار اور
فخر بزدار کے نام ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لائسنس کے معاملے میں سینئر بیورو کریٹس کو خام خواہ رگڑا جارہا ہے،چیئر مین نیب صاحب سفارشی لائسنس بیوروکریٹس نے نہیں عثمان بزدار نے جاری کیا۔سفارشی لائسنس جاری کرنے پر عثمان بزدار پر پانچ کروڑ رشوت لینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔عثمان بزدار نیب کے پوچھے سوالوں کے ایک بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ لائسنس کی صورت میں تو ابھی عثمان بزدار کی پہلی چوری سامنے آئی ہے آئندہ چند دنوں میں مزید کارنامے سامنے آئیں گے۔عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ بننے کے بعدرشتے داروں میں مٹھائی کی طرح ترقیاں،عہدے،ٹھیکے اورنوازشات کی بزدار صاحب ابھی آپ نے چینی اور آٹے کی چوری کا بھی حساب دینا ہے۔