بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد اگلے دن کا سورج طلوع ہو گیا  موبائل فون سروس متاثر ، شہر میں بادل برستے ہی ہی مختلف میں بجلی درہم برہم

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں طوفانی بارش کے بعد اگلے دن کا سورج طلوع ہو گیا تاہم پانی بیشتر علاقوں سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئی، اس سے پہلے 26 جولائی 1967 کو سب سے زیادہ یعنی 211 ملی میٹر  بارش ہوئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر

230 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 193،کیماڑی میں 169، نارتھ کراچی میں 166، ناظم آباد میں 162 صدر میں 142 اور لانڈھی میں 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی۔گزشتہ روز ہونے والی بارش رات گئے تھم گئی جس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں سے پانی نکل گیا تاہم متعدد علاقوں میں پانی کے بڑے بڑے جوہڑ موجود ہیں، شہر کے بزنس ہب آئی آئی چندریگر روڈ پر بدستور گھٹنوں گھٹنوں پانی موجود رہا۔شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سے ائیر پورٹ جانے والے راستے پر پانی جمع تھا جبکہ جناح ہسپتال پل کے نیچے پانی موجود تھا، گورنر ہاؤس روڈ، آرٹس کونسل روڈ، اولڈ سٹی ایریا، نیپا، یونی ورسٹی روڈ، صفورا چورنگی، ریس کورس، سرجانی ٹاؤن، ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، ایم اے جناح روڈ، صدر، کھارادر اور ڈیفنس کے علاقوں میں بھی برساتی پانی اب بھی سڑکوں اور گلیوں میں موجود رہا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھی رہائشی کالونی میں پانی آنے سے مکین محصور ہو کر رہ گئے۔علاقی مکینوں کے مطابق گلستان جوہر بلاک 5 میں نالہ اوور فلو ہونے سے پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ اسٹاف کالونی میں بھی پانی داخل ہو گیا جس کے باعث رہائشی کالونی کے خواتین اور بچے محصور ہوکر رہ گئے۔علاقہ مکینوں نے صورتحال سے کے

ایم سی اور ریسکیو اداروں کو آگاہ کرکے مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب منگھو پیر جمعہ گوٹھ میں پانی داخل ہونے سے مدرسہ کے طلبا پھنس گئے۔ایدھی فاؤنڈیشن نے اطلاع ملتے ہی بوٹس کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔بارش کے بعد کراچی میں بعض مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہوئی، شہر میں بادل برستے ہی ہی مختلف میں بجلی فراہمی معطل ہو گئی، بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹے سے

زائد ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی تاحال معطل تھی۔پی ایم ٹیز، کیبل فالٹس اور سب اسٹیشنوں میں پانی بھرنے سے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ڈیفنس، صدر، رتن تلاو، لانڈھی، اورنگی ، کورنگی، ملیر، گلشن جمال، پی ای سی ایچ ایس، گارڈن، لائنز ایریا ، گلشن اقبال، گلستان جوہر ،،شاہ فیصل کالونی اور بن قاسم، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سمیت مختلف علاقے

بجلی کی طویل بندش سے متاثر ہوئے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق کورنگی سیکٹر 10 بلاک اے، بی، ملت ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد بلاک ایم، این، لیاقت آباد نمبر 4، ایف سی ایریا زینت اسکوائر، ایف بی ایریا بلاک 12، 13، 15، 16 میں بجلی بحال ہوگئی۔کے ای کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 6، 7، ناظم آباد نمبر 3، گلبہار اور یوسف گوٹھ میں بجلی بحال ہرگئی۔ترجمان نے بتایا کہ پانی کھڑا ہونے اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے سے بجلی کی بحالی میں دشواری کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…