اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خصوصی ہدایت پر وزارت خارجہ کا اہم اقدام،یونان میں مقیم وہ پاکستانی جو اپنے مشکل مالی حالات کے سبب، اپنے فوت شدہ، عزیز ،رشتہ داروں کی میتیں پاکستان لانے کیلئے چندہ جمع کرتے تھے اب انہیں ایسا کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں پڑیگی۔ وزیر خارجہ کے مطابق یونان میں انتقال کر جانے والے ہر
غریب پاکستانی کی میت کی ترسیل پر اٹھنے والے تمام اخراجات، ایتھنز (یونان) میں موجود، پاکستانی سفارتخانہ برداشت کریگا،یہ فیصلہ یکم ستمبر 2020 سے نافذالعمل ہو گا،وزارت خارجہ اور ایتھنز میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اس اعلان کے بعد، ایتھنز میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔