اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کا اہلیہ کے ہمراہ عمرہ پر جانے کا امکان

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کا اہلیہ کے ہمراہ عمرہ پر جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عمرہ پر جانے کا امکان ہے۔اس دوران وزیراعظم کی سعودی حکمرانوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ملاقات کی صورت میں وزیراعظم سعودی حکمرانوں کو چین ،

ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔دوسری طرف سعودی عر ب نے بھی اپنے سفیر سعید المالکی کو متحرک کر دیا ہے جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت دیگر اہم حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔کورونا وبا کی صورتحال مزید بہتر ہونے پر وزیراعظم اہلیہ بشری بیگم اوراہم وزرا کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے عسکری قیادت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ دنیا کی قدیم ترین دفاعی تھینک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تنازع کو ٹھنڈا کرنے کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…