فیصل آباد (آن لائن)حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں 7 تا 10 محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں
پی ٹی اے کو کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان وکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں موبائل سروسز بند کر دی جائیں ۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر کے حساس اداروں میں بڑی بڑی مجالس اور جلوسوں کے راستے میں اور ائیر سرویلنس کو بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔