لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں سبزیاں مافیا نے مزید 11 سبزیوں کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد سبزیوں کی قیمتیں مزید آسمان
کو چھونے لگی ہیں جبکہ سبزیوں کے خریدار شہری اس معاملے میں حکومت کی بے حسی پر چیخ و پکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ادرک 10 روپے اضافے کے بعد 600 روپے کلو کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔